• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بلیو اوریجن کے راکٹ کا بوسٹرخرابی کے باعث کریش ہوگیاتازترین

September 14, 2022

لاس اینجلس(شِنہوا)  بلیو اوریجن کی جانب سے لانچ کیے گئے بغیرعملے کے شیپارڈ راکٹ کے بوسٹرمیں خرابی پیدا ہونے سےراکٹ بوسٹر کریش ہوگیا ہے۔

 بلیو اوریجن کے مطابق،مغربی ٹیکساس میں کمپنی کی لانچ سائٹ ون سے پیر کے روز مرکزی وقت کے مطابق صبح 8بجکر30منٹ  پر راکٹ کو لانچ کیا گیا۔

  یہ ایک پے لوڈ مشن تھا جس میں کوئی خلاباز سوار نہیں تھا۔

بلیو اوریجن نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ  پرواز کے دوران، کیپسول کے سسٹم  نے کامیابی کے ساتھ کیپسول کو بوسٹر سے الگ کیا۔جس کے بعد  بوسٹر زمین کے ساتھ ٹکراگیا۔

کمپنی کے مطابق  اس واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے ہیں۔