• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈبلیو ایچ او نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صحت کی سہولتیں یقینی بنانے کی قرارداد منظورکر لیتازترین

May 25, 2023

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نےایک مسودہ کی منظوری دی ہے جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مشرقی یروشلم اور مقبوضہ شامی گولان سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں رہائش پذیر افراد کے لیے مناسب صحت کی سہولتیں یقینی بنائے۔

 76 ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے مندوبین نے قرارداد کے حق میں 76 اور مخالفت میں 13  ووٹوں کے ساتھ  اسےمنظورکیا جبکہ 35 مندوبین نے کسی کے حق میں ووٹ نہیں ڈالے۔

 مسودے کےمطابق2021 میں مشرقی یروشلم سمیت مقبوضہ فلسطینی علاقے میں موت کی بنیادی وجہ کوویڈ-19 تھی جبکہ اس کے بعد امراض قلب اور کینسر بڑی وجوہات میں شامل بیماریاں تھیں ۔

مسودے میں کہا گیا کہ 30 سے 70 سال کی عمر کے درمیان غیرمتعدی بیماریوں سے مرنے کا امکان 26.7 فیصد ہے جبکہ اسرائیل میں یہ شرح 8.8 فیصد ہے۔