• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی نگرانی کے لیے عالمی نیٹ ورک قائم کردیاتازترین

March 28, 2024

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے صحت عامہ کے لیے مضر کورونا وائرسزکی مختلف اقسام سارس۔کوو۔2،مرس ۔کوواور کورونا وائرس کی  فوری اور درست اندازمیں تشخیص اور نگرانی  کےلیےکووی نیٹ کے نام سے  ایک نیا نیٹ ورک قائم کردیا ہے۔

کووی نیٹ کوعالمی ادارہ صحت کی کوویڈ۔19 ریفرنس لیبارٹری نیٹ ورک کی بنیادپربنایا گیا ہے جو وبائی مرض کے پھوٹنے کے ابتدائی ایام میں میں قائم کیا گیا تھا۔یہ نیٹ ورک ابتدائی طور پرکوویڈ۔19 وباء کےوائرس ،سارس۔کوو۔2 پر توجہ مرکوز کرتے ہوئےمرس ۔کوواورممکنہ نئے کورونا وائرسز سمیت کورونا وائرس کی بڑے پیمانے پراقسام سے نمٹنے میں مدد دےگا۔

ادارے نے ایک بیان میں کہاہے کہ کووی نیٹ انسانوں، جانوروں اور ماحولیاتی کورونا وائرسز کی نگرانی میں مہارت رکھنے والی عالمی لیبارٹریوں کا ایک نیٹ ورک ہے، جو اس وقت  ڈبلیو ایچ او کے تمام چھ خطوں میں 21 ممالک کی 36 لیبارٹریوں پر مشتمل ہے۔

2024-2025 کے ایکشن پلان کو حتمی شکل دینے کے لیے لیبارٹریوں کے نمائندوں کا ایک اجلاس جنیوا میں بلایا گیا جس کا مقصد ڈبلیو ایچ او کے رکن ممالک کی فوری پتہ چلانے، خطرے کی تشخیص اور کورونا وائرس سے منسلک صحت کے چیلنجوں سے نمٹنے کےلیے تیاری کو بڑھانا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے شعبہ وبائی امراض اور وباء سے نمٹنےکے بارے میں قائم مقام ڈائریکٹر ماریا وان کرخوف نے کہا کہ یہ نیا عالمی نیٹ ورک کورونا وائرسز کی بروقت شناخت، نگرانی اور تشخیص کو یقینی بنائے گا۔