• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈبلیو ایچ او نے کوویڈ-19 سے مسلسل خطرات سے خبردار کردیاتازترین

January 13, 2024

جنیوا(شِنہوا)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ایک سینئر ماہر نے خبردار کیا ہے کہ  کوویڈ-19 وائرس سے  صحت عامہ کو لاحق خطرات عالمی سطح پر بہت زیادہ ہیں اور یہ وائرس تمام ممالک میں گردش کر رہا ہے۔ وبائی امراض سے نمٹنے  اور روک تھام کے لیے ڈبلیو ایچ او کی عبوری ڈائریکٹر ماریا وین کرخوف نے جنیوا میں ایک خصوصی بریفنگ میں بتایا کہ گندے پانی کے تجزیے پر مبنی تخمینوں کے مطابق، کوویڈ-19 کے  گردش کرنے والے وائرس رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد سے دو سے 19 گنا زیادہ ہیں۔ انہوں  نے متعدد انسانی اعضاء کو متاثر کرنے والے بعد از کوویڈ حالات (جسے "طویل کوویڈ" بھی کہا جاتا ہے) کے ابھرنے کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ اگرچہ انتہائی بلند سطح پر پہنچنے کے بعد کوویڈ سے اموات میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے، لیکن اب بھی 50 ممالک سے ماہانہ 10ہزار کے قریب اموات رپورٹ ہورہی ہیں۔