• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

ڈبلیو ایچ او کا مغربی بحرالکاہل میں تمباکو کی کاشت بند کرنے کا مطالبہتازترین

May 29, 2023

منیلا(شِنہوا) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مغربی بحرالکاہل خطے کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تمباکو کی کاشتکاری پر سبسڈی دینا بند کریں اور ایسی پائیدار فصلوں کی حمایت کریں جو تمباکو کی بجائے لاکھوں لوگوں کو کھانا کھلا سکتی ہیں۔ اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ خطے میں 40کروڑسے زیادہ افراد  تمباکو استعمال کرتے ہیں،جن میں سے30لاکھ افراد  ہر سال ہلاک ہوجاتے ہیں،مغربی بحرالکاہل کے لیے ڈبلیو ایچ او کی قائم مقام علاقائی ڈائریکٹرسوزانا جیکب نے کہا کہ یہ تمباکو کی بجائے  خوراک اگانے کا وقت ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جب حکومتیں صحت پر کاروبار کو ترجیح دیں گی، تو ماحولیاتی نظام ختم ہو جائے گا، لوگ بھوکے مریں گے اور صحت کا معیار گر جائے گا۔ منیلا میں ڈبلیو ایچ او کے علاقائی دفتر کے مطابق، مغربی بحرالکاہل کے علاقے میں 10 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ رقبہ تمباکو اگانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے ، جب کہ لاکھوں لوگ اب بھی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔