• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بلغراد میں نئے چینی سال کے موقع پر آتشبازی اور ڈریگن ڈانس کا مظاہرہتازترین

February 10, 2024

بلغراد(شِنہوا) سربیا کے دارالحکومت  بلغراد میں نئے چینی سال کے موقع پر دریائے ساوا کے کنارے بلغراد واٹر فرنٹ پر آتش بازی، کنسرٹ اور ڈریگن ڈانس کا مظاہرہ پیش کیا گیا،جس میں لوگوں کی بڑی  تعداد نے شرکت کی۔

 نئے چینی سال کے جشن کی  تقریب میں سربیا کی وزیر اعظم اینا برنابک، سربیا میں چین کے سفیر لی منگ اور دونوں ممالک کے سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔ برنابک نے سربیا اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلو ں اور ترقی کرتے سیاسی و اقتصادی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خواہش ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان "آہنی دوستی" 2024 میں مزید مضبوط ہو گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ 2024 میں، ہم نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے  کی ایک نئی دہائی کا آغاز کیا، جس میں سربیا کا اہم کردار ہے۔ اس لیے،ہم  نئے سال کی خوشی اور کامیابی کے لیے اپنے دوستوں کو  نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہیں، ہم بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی نئی دہائی میں سب کے لیے کامیابی اور ترقی کی خواہش کا بھی اظہار کرتے ہیں۔