• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیسویں چین۔آسیان ایکسپو میں تقریباً 2 ہزار کمپنیوں کی شرکتتازترین

September 17, 2023

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیار خطے کے دارالحکومت نان ننگ میں بیسویں چین۔آسیان ایکسپو شروع ہو گئی جس میں تقریباً 2 ہزار کاروباری اداروں نے شرکت کی۔

شرکت کے اعداد و شمار گزشتہ سال کی نمائش کے مقابلے میں 18.2 فیصد زیادہ ہیں جس میں 1 ہزار 653 کاروباری اداروں نے شرکت کی تھی۔

وزارت تجارت کی ترجمان شو جو ئےٹنگ نے کہا کہ رواں سال کی تقریب میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی تنظیم (آسیان) کے 10 ارکان کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل، اسمارٹ اور کم کاربن ٹیکنالوجیز میں مہارت رکھنے والی متعدد چینی کمپنیز کی بڑی تعداد میں شرکت ہو گی جن میں ڈرون اور ماحولیاتی تحفظ کے آلات بھی شامل ہیں۔

چار روزہ تقریب کے دوران ای کامرس، ماحولیاتی تحفظ، بلیو اکانومی اور دیگر شعبوں میں چین اور آسیان کے تعاون پر تبادلہ خیال کے لئے 19 فورمز کی میزبانی کی جائے گی۔

رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کی دسویں سالگرہ اور چین آسیان ایکسپو کی بیسویں سالگرہ ہے۔

پہلی چین۔آسیان ایکسپو  2004میں منعقد ہوئی تھی۔ اس  تقر یب نے آسیان کا روباری اداروں کے لئے چینی مارکیٹ میں داخل ہونے کے لئے فعال طور پر ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔