• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیرونی طاقتیں مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کی کوششوں کو روکنا بند کریں:چینتازترین

May 31, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے بیرونی ممالک پر زور دیا کہ وہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کے درمیان بات چیت اور مفاہمت کی کوششوں میں رکاوٹیں پیدا کرنا بند اور شام کے بحران کے سیاسی حل کے لیے سازگار حالات پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل مندوب گینگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ سے باہر کے ممالک کو علاقائی ممالک اور ان کے عوام کی مرضی کا مکمل احترام کرنا چاہیے۔ چینی سفیر نے کہا کہ عرب لیگ میں شام کی دوبارہ شمولیت سے نہ صرف عرب ممالک کو یکجہتی کے ذریعے طاقت حاصل کرنے کی نئی تحریک ملی ہے بلکہ اس سے شام کے مسئلے کے سیاسی حل کے لیے ایک نیا موقع بھی ملا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ تمام فریقین مذاکرات کو مضبوط بنانے اور شام کے سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی گیئر پیڈرسن کے ساتھ مل کر فعال طور پر کام کریں گے۔