• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیٹری کی زندگی کو ممکنہ طور پر بڑھایا جا سکتا ہے: آسٹریلوی تحقیقتازترین

January 25, 2023

سڈنی(شِنہوا) آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی کی قیادت میں ایک تحقیقاتی ٹیم نے کہا ہے کہ ہائی فریکوئنسی کی حامل صوتی  لہروں کے استعمال سے اگرموبائل فون بیٹری میں لگنے والے زنگ کو دورکردیا جائے تووہ نوسال تک کارآمد ہوسکتی ہے۔

تحقیقاتی ٹیم نے بدھ کے روز کہا کہ ایک مخصوص فریکوئنسی پر صوتی لہریں  ایم ایکس ای این ای نامی نینو میٹریل سے زنگ کودور کردیتی ہیں جس سے اس کی اصل حالت بحال  ہوجاتی ہے ، اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ہم لیتھیم کے متبادل  ایک طویل عمر رکھنے والے مواد کی تیاری کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ آسٹریلیا میں موبائل فون کی بیٹریوں سمیت  استعمال شدہ بیٹریوں کا صرف 10 فیصد،  ری سائیکل ہوتا ہے۔ ٹیم کے مطابق  اس مسئلے کی بڑی وجہ بیٹریوں سے حاصل ہونے والے  لیتھیم اور دیگر مواد کی ری سائیکلنگ پر اٹھنے والے زیادہ اخراجات ہیں۔ محققین کا کہنا ہے کہ ایم ایکس ای این ای میٹریل گرافین کی طرح اعلی برقی موصل  ہے جو انتہائی موزوں ہے۔اگر زنگ لگنے کا مسئلہ آسانی سے حل ہو جائے تو اسے مستقبل میں تکنیکی ایپلی کیشنز کی ایک پوری رینج میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔