• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بینکاک میں مون سون بارشوں سے سیلابی صورتحالتازترین

September 14, 2022

بینکاک (شِںہوا) تھائی لینڈ کے دارالحکومت  بینکاک کے کچھ حصے گزشتہ چند روز میں مون سون کی شدید بارش سے آنے والے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

بینکاک میٹروپولیٹن انتظامیہ نے تازہ انتباہ منگل کو جاری کیا تھا جس میں شہر کے 12 اضلاع میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے سے رات 11 تک درمیانی سے شدید بارش اور ممکنہ سیلاب بارے بتایا گیا تھا۔

بینکاک کے گورنر چاڈ چارٹ سیٹی پنٹ نے بتایا تھا کہ رواں سال میں حالیہ برسوں کی نسبت سب سے زیادہ بارش ہوئی ہے تاہم بینکاک میں صورتحال مجموعی طور پر بہتر ہو رہی ہے۔

 

تھائی لینڈ ، بینکاک میں گاڑیاں سیلابی پانی سے گزررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

تھائی لینڈ ، بینکاک میں لوگ سیلابی پانی سے گزررہے ہیں۔ (شِنہوا)

 

 

تھائی لینڈ ، بینکاک میں گاڑیاں سیلابی پانی سے گزررہی ہیں۔ (شِنہوا)

 

 

تھائی لینڈ ، بینکاک میں ایک موٹرسائیکل سوار پانی سے گزر رہا ہے۔ (شِنہوا)