جنیوا(شِنہوا)بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو)نےغزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے۔
جنیوا میں منعقدہ بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی 148ویں جنرل اسمبلی کے ایجنڈے میں غزہ کی صورتحال کامعاملہ سرفہرست رہا۔
اسمبلی کے آخری روز آئی پی یو کی صدر تولیا آکسن اور سیکرٹری جنرل مارٹن چنگ گونگ نے عالمی پارلیمانی برادری کی جانب سےمشترکہ بیان جاری کیا جس میں "غزہ میں فوری جنگ بندی" کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ "خطے کے لوگوں کی تکالیف کو دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں جن میں جنگ میں پھنسے ہوئے خواتین، بچے اور بوڑھےبھی شامل ہیں۔
غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک شخص تباہ شدہ کار کو دیکھ رہا ہے۔ ( شِنہوا)
انہوں نے "تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی" کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
بیان میں بین الاقوامی انسانی قانون کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے رہنماؤں کی جانب سے شہریوں کے خلاف کسی بھی قسم کے تشدد کو سختی سے مسترد کرنےکے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔