گوانگ ژو(شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فورم (آئی ایف ایف) کا 19 واں سالانہ اجلاس 2 سے 4 دسمبر تک چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں ہو گا۔ آن لائن ہونے والا یہ اجلاس "ہمیشہ سے تبدیل ہوتی دنیا: ہمارے ہم نصیب مستقبل کی نئی تشکیل۔" کے عنوان سے ہوگا، جس میں عالمی اقتصادی صورتحال، قرضوں کی عدم واپسی اور تدارک ، موسمیاتی سرمایہ کاری اور کاربن اخراج کے نقصانات کا تعین، بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ اور گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ گریٹر بے ایریا کی ترقی جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اجلاس میں اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، ورلڈ بینک سمیت بین الاقوامی اداروں کے رہنما، معروف عالمی مالیاتی اداروں اور کاروباری اداروں کے ایگزیکٹوز اور اسکالرز شرکت کریں گے۔
تین روزہ اجلاس کے دوران، آئی ایف ایف عالمی معیشت پر اپنی سالانہ گلوبل فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ رپورٹ اور 2023 کے لیے چین کا اکنامک آوٹ لک جاری کرے گا۔ اجلاس میں آئی ایف ایف کے گرین فنانس ایوارڈ کے فاتحین کا بھی اعلان کیا جائے گاجوموسمیاتی تبدیلی کے اثرات میں کمی کی کوششوں پر مالیاتی اداروں اور کاروباری اداروں کودیا جاتا ہے۔