• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بین الاقوامی برادری میانمار کی خودمختاری کا احترام کرے،چینی وزیر خارجہتازترین

May 02, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ چھن گانگ نے میانمار کے لئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی سفیر نویلین ہیزر سے ملاقات کی ہے۔

چھن  نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی عوامل کے آپس میں جڑے ہونے کی وجہ سے میانمار کا مسئلہ پیچیدہ ہے اور اس کا کوئی فوری حل نہیں ہے۔

 انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ میانمار کی خودمختاری کا احترام کرے اور آئینی اور قانونی فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے میانمار کے تمام فریقین کی حمایت کریں تاکہ اختلافات کو ختم کیا جاسکے اور سیاسی مذاکرات کے ذریعے سیاسی منتقلی کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کی ثالثی کا احترام کرنا چاہئے اور میانمار پر اپنے پانچ نکاتی اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دینا چاہئے۔

انہوں نے بحران کو بڑھنے اور پھیلنے سے روکنے کے لئے دانشمندانہ اور عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ چین خصوصی سفیر کی ان کی ذمہ داریوں میں حمایت اور مدد جاری رکھے گا۔

ہیزر نے کہا کہ میانمار کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں کی قیادت میانمار کو کرنی چاہیے اور وہاں کے لوگوں کی خواہشات کا احترام کیا جانا چاہیے۔