• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بین الاقوامی برادری دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افریقہ کی مدد کرے:چینتازترین

March 29, 2023

اقوام متحدہ(شِنہوا) چین نے  بین الاقوامی برادری سے  براعظم افریقہ کواس کے اہم ترین چیلنجزسے نمٹنے اور دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

افریقی امورکے بارے میں چین کے خصوصی نمائندے لیو یوشی نے سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ اورعلاقائی تنظیموں کے درمیان تعاون کومضبوط بنانے کے ذریعے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے پر ایک کھلی بحث سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افریقہ کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقہ میں بوکو حرام، لارڈز ریزسٹنس آرمی اور الشباب جیسی علاقائی دہشت گرد تنظیمیں داعش اور القاعدہ کے ساتھ مل کرمسائل پیدا کرتی ہیں جس سے تشدد سے متاثرہ علاقےعدم استحکام کا شکار رہتے ہیں۔ لیو نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو افریقی ممالک کی فوری ضرورتوں اورخواہشات کو پورا کرتے ہوئے  سب سے اہم چیلنجز اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا چاہیے۔