بیجنگ(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ کے ثالثی اداروں کے لئےغیرملکی قانون کی تشریح کے طریقہ کارپر بدھ کو بیجنگ میں تعاون فورم کا آغازہوگیا۔ چین کے بین الاقوامی اقتصادی وتجارتی ثالثی کمیشن کے وائس چیئرمین اور سیکرٹری جنرل وانگ چھینگ جی نے کہا کہ اس فورم کامقصد بین الاقوامی تجارتی معاملات میں شریک اداروں کوایک دوسرے کے ممالک یا خطوں کے قوانین سے آگاہی کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔ وانگ نے کہا کہ اس میکنزم کے 39 پارٹنرز ہیں، جن میں بین الاقوامی ثالثی ادارے اور دنیا بھر کے تقریباً 20 ممالک اور خطوں سے تنازعات کا تصفیہ کرنے والی تنظیمیں شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اس میں مزید شراکت داروں کا خیرمقدم کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بیلٹ اینڈ روڈ تجارت اور سرمایہ کاری تنازعات کو روکنے اور حل کرنے کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کی امید رکھتے ہیں اور بین الاقوامی معیارات کے مطابق مارکیٹ اور قانون پر مبنی کاروباری ماحول کو فروغ دیں گے۔