• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈ تعاون سے انسانی حقوق کو فروغ حاصل ہوا ہے:ماہرینتازترین

September 21, 2023

جنیوا(شِنہوا) سوئٹزرلینڈ کے شہرجنیوا میں ہونے والے ایک سمپوزیم میں کہا گیاہے کہ  بیلٹ اینڈ روڈ تعاون نے انسانی حقوق کے عالمی مقصد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

بیجنگ نارمل یونیورسٹی میں بیلٹ اینڈ روڈ اسکول کے ایگزیکٹو ڈین ہو بلیانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون نے شراکت دار ممالک میں انسانی حقوق کے مقصد کی پیشرفت میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے، کیونکہ اس تعاون سے بنیادی ڈھانچے میں بہتری آئی  ہے ، روزگار کے مواقع اور تجارت میں آسانی پیدا ہوئی، لوگوں کی آمدنی میں اضافہ اور غربت میں کمی آئی ہے۔"بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر اورعالمی انسانی حقوق کے مقصد کی ترقی" کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد چائنہ فاؤنڈیشن فار ہیومن رائٹس ڈویلپمنٹ (سی ایف ایچ آر ڈی) نے کیا تھا۔جو 11 ستمبر سے 13 اکتوبر تک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 54 ویں اجلاس کے دوران جنیوا میں منعقد ہونے والی عالمی انسانی حقوق پر بحث سے متعلقہ میٹنگز میں سے ایک تھی۔ بیلٹ اینڈ روڈ تحقیق کے حوالے سے معروف چینی اسکالر ہو بلیانگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون نے کم ترقی یافتہ ممالک اور خطوں پر توجہ دیتے ہوئے غربت کے خاتمے، روزگار کے ساتھ ساتھ لوگوں کی معاش میں بہتری کو ترجیح دی ہے۔

چینی حکومت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2013 میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی ) کی تجویز کے بعد سے 150 سے زائد ممالک اور 30 بین الاقوامی تنظیموں نے تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ۔ چینی اور غیر ملکی شراکت داروں کے تعاون کے تحت 3ہزار سے زیادہ تعاون کے منصوبے شروع کیے گئے جن میں تقریباً 10کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔ اس سے کم از کم 4لاکھ 20ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوئے اور ورلڈ بینک کے اندازے کے مطابق اس سے کروڑوں لوگوں کو غربت سے نکالنے میں مدد ملے گی۔