• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈ تعاون نے اقتصادی عالمگیر یت کی قوت میں اضافہ کیا، وائٹ پیپرتازترین

October 11, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے جاری کردہ وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) اقتصادی عالمگریت میں مزید اضافہ کررہا ہے۔

'دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو: مشترکہ مستقبل کی عالمی برادری کا ایک اہم ستون' کے عنوان سے جا ری کر دہ وائٹ پیپر کے مطابق عالمگیریت کی بڑھتی لہر کے خلاف بیلٹ اینڈ روڈ عالمی رابطوں اور باہم مربوط ترقی بارے پرعزم ہے۔

وائٹ پیپر  کے مطا بق  اقتصادی عالمگیریت کو وسعت دیتے ہوئے اس کے فوائد کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنا ہے، بیلٹ اینڈ روڈ  انیشی ایٹو کا مقصد ایسی عالمی ترقی کا فروغ ہے جو متوازن، مربوط، جامع اور سب سے اشتراک ہو، یہ تعاون سب کے لئے مفید ہو اور مشترکہ خوشحالی آئے۔

وائٹ پیپر کے مطابق بیلٹ اینڈ روڈ نے ایک جانب متحرک مشرقی ایشیا کے اقتصادی دائرے، دوسر ی طرف ترقی یافتہ یورپی اقتصادی دائرے اور دیگر ممالک کو معاشی ترقی کے وسیع امکانات کے ساتھ منسلک کرکے افریقی اور لاطینی امریکی ممالک کے ساتھ قریبی اقتصادی تعاون کو فروغ دیا ہے۔

وائٹ پیپر کے مطابق عالمی تجارت کے فروغ کی کوششیں کی گئی ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ  انیشی ایٹونے داخلی، بین الاقوامی و بین العلاقائی نقل و حمل ، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون میں رکاوٹیں ختم کیں اور سرحد پار ترسیل اور بیرونی تجارت کو آسان اور سہل بناکر مقامی اور بین الاقوامی تعاون کی صلاحیت میں اضافہ کیا ۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ بی آر آئی نے شریک ممالک کو معیاری عالمی سرمائے کے لئے زیادہ پرکشش بنا دیا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیا، وسط ایشیا اور دیگر خطوں میں براہ راست سرحد پار سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ 2022 میں جنوب مشرقی ایشیا میں سرحد پار براہ راست سرمایہ کاری کی آمد عالمی سرمایہ کاری کا 17.2 فیصد تھی جو 2013کے مقابلے میں 9 فیصد پوائنٹس زائد ہے۔