• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں بڑے پیمانے پر پیش رفت ہوئی ہے،عہدیدارتازترین

August 25, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چینی حکومت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے ذریعے بڑے پیمانے پر پیش رفت ہوئی ہے۔

چین کے قومی اقتصادی منصوبہ ساز نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے سربراہ ژینگ شنجی کی جانب سے لکھے گئے آرٹیکل  میں عہدیدار نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں کے دوران چین نے 152 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر پر 200 سے زائد تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں ۔یہ 83 فیصد ممالک کا احاطہ کرتا ہے جن کے ساتھ چین نے سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔

ژینگ نے چین ۔یورپ ریلوے ایکسپریس، نئی بین الاقوامی زمینی۔سمندری تجارتی راہداری اور چائنہ۔ لاؤس ریلوے جیسے مختلف تاریخی منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ذریعے بنیادی ڈھانچے کا رابطہ زیادہ قابل رسائی ہو گیا ہے۔

ژینگ نے کہا کہ چین ۔یورپ ریلوے ایکسپریس 25 یورپی ممالک کے 211 شہروں تک پہنچ چکی ہے  اور نئی بین الاقوامی زمینی۔سمندری تجارتی راہداری نے چین کے وسطی اور مغربی علاقوں کو 100 سے زائد ممالک میں 300 سے زیادہ بندرگاہوں سے جوڑ دیا ہے۔

ژینگ نے کہا کہ 2013 سے 2022 تک چین اور بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک کے درمیان اشیا کی درآمدات وبرآمدات میں سالانہ اوسطاً 8.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

 انہوں نے مزید کہا کہ ان کی مجموعی دو طرفہ سرمایہ کاری 270 ارب امریکی ڈالر زسے تجاوز کر چکی ہے۔

ژینگ نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ سے متصل ممالک میں چینی کاروباری اداروں کی طرف سے تعمیر کردہ سمندر پار اقتصادی اور تجارتی تعاون کے زونز کی جا نب سے گزشتہ دہائی کے دوران 4 لا کھ 21 ہزار مقامی ملازمتیں پیدا کی گئیں۔

ژینگ نے کہا کہ  ایک اندازے کے مطا بق 2030 تک بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے متعلقہ ممالک میں 76 لاکھ افراد کو انتہائی درجے کی غربت سے نکالنے میں مدد ملے گی اور 3 کروڑ 20 لاکھ افراد کو درمیانے درجے کی غربت سے نکالنے میں معاونت میسر ہو گی۔