بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ دوطرفہ تاریخی اور ثقافتی تعلق اور ترقی کی عملی ضرورت کی بنیاد پر چین اور اٹلی کے درمیان بیلٹ اینڈ روڈ تعاون ایک صحیح انتخاب ہے۔
ترجمان نے ان خیالات کا اظہار اٹلی کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون دستاویز کی تجدید نہ کرنے پر غور سے متعلق رپورٹ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کیا۔ رپورٹ کے مطابق اٹلی نے چین کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کی خواہش کے ساتھ اس امید کا اظہار کیا کہ اس سے چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔
ترجمان نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے معاہدہ سے دوطرفہ تعاون میں زبردست جوش و خروش اور امکانات پیدا ہوئے تھے اور گزشتہ پانچ سالوں میں دوطرفہ تجارت میں42 فیصد اضافہ ہوا جو گزشتہ سال تقریباً 80 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ترجمان نے کہا کہ چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو اور چائنہ انٹرنیشنل کنزیومر پروڈکٹس ایکسپو میں اٹلی خصوصی مہمان ملک تھا اور بہت سی اطالوی مصنوعات چینی مارکیٹ میں مل سکتی ہیں۔ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر بڑے پیمانے پر کروز بحری جہاز بنائے اور افریقہ، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکہ میں تھرڈ مارکیٹ کی حیثیت سے تعاون کیا۔