• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈ ٹریڈ کانفرنس چین-عرب ایکسپو کے دوران منعقد ہوگیتازترین

August 22, 2023

یِن چھوان(شِنہوا) بیلٹ اینڈ روڈ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس 21 سے 24 ستمبر تک چین کے شمال مغربی خود اختیارعلاقے ننگ شیا ہوئی کے دارالحکومت ین چھوان میں ہونے والی چھٹی چین-عرب ممالک ایکسپو کے دوران منعقد ہوگی۔ علاقائی حکومت نے منگل کوبتایاکہ 21 ستمبر سے شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں چین اور عرب کاروباری اداروں کے درمیان تبادلوں اور تعاون کے مواقع پیدا کرنے کا عزم کیا جائے گا، جس میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت اقتصادی وتجارتی تعاون کو مضبوط کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ کانفرنس میں چار متوازی فورمز،ننگ شیاکے کثیر القومی اداروں کا اقتصادی وتجارتی تعاون اجلاس،سرحد پار ای کامرس انوویشن اینڈ ڈیولپمنٹ سمٹ،بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر عمل پیرا ممالک کے بیرون ملک صنعتی پارکس کے لیے سرمایہ کاری فروغ کی کانفرنس،چین - سعودی عرب (جازان) انڈسٹریل پارک اور مخصوص صنعتوں میں تجارت وسرمایہ کاری کی میچ میکنگ میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔

2013 میں پہلی بار منعقد ہونے والی چین -عرب ممالک ایکسپو چین اور عرب ممالک میں عملی تعاون کو فروغ دینے اور اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے کے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔