• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں سے کمبوڈیا ۔چین تعاون وسیع کرنے میں مدد ملی، کمبوڈین حکام ، ماہرینتازترین

October 30, 2022

نوم پنہ (شِنہوا) کمبوڈیا کے حکام اور ما ہرین نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو منصوبوں نے کمبوڈیا ۔چین عملی تعاون کو وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

کمبوڈیا کے وزیر کاؤ کم ہورن نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ ا نیشی ایٹو کمبوڈیا کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی ترغیب میں مدد دینے والے اہم فریم ورکس میں سے ایک ہے۔

انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں شِںہوا کو بتایا کہ ہمارا ملک جنگ اور تنازعات سے بہت زیادہ متاثر ہوا اور یہاں بنیادی ڈھانچہ بھی نہیں تھا۔ اس لئے ہمیں سڑکوں، پلوں اور بندرگاہوں کی ترقی کے لئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ

ا نیشی ایٹو کمبوڈیا میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں اہم ترجیح رہا ہے۔

 

کمبوڈیا، صوبہ پریچ سیہانوک میں نوم پنہ ۔ سہیانوک ویل ایکسپریس وے منصوبے کا فضائی منظر ۔ (شِنہوا)

 

کم ہورن نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ  ا نیشی ایٹو  نے نہ صرف کمبوڈیا بلکہ اس کے تمام شریک ممالک کو زبردست فائدے مہیا کئے ہیں۔

کم ہورن جنوری 2023 سے آسیان کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا چاول کی پیداوار کا بڑا ملک ہے وہ غذائی تحفظ یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔  ہمیں آب پاشی نظام میں بھی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے ۔

اس طرح کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں بہت زیادہ سرمایہ درکار ہوتا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ  ا نیشی ایٹو ایک ایسا فریم ورک ہے جو ہمیں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔