• Ashburn, United States
  • |
  • Mar, 29th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈ کے ما بین نوجوانوں کے رابطوں کو فروغ دینے والا سائنس کیمپ جاریتازترین

November 17, 2022

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خود اختیارعلاقہ کے دارالحکومت نا ن ننگ میں چھٹے بیلٹ اینڈ روڈ ٹین ایجر میکر کیمپ اینڈ ٹیچر ورکشاپ کا آغاز ہوگیا ہے ۔ اس میں 57 ملکوں اور خطوں کے 7 ہزار سے زائد مڈل سکول کے اساتذہ اور طلبا شرکت کر رہے ہیں ۔

 

اس کیمپ میں شرکاء سیکھنے کے عمل میں وسیع تر وسائل اور تبادلے کی سرگرمیاں ایک دوسرے کے ساتھ شریک کرسکتے ہیں۔ اس میں آف لائن اورآن لائن دونوں طرح سے سائنسدانوں کے ساتھ مکالمے اور سائنسی سیمینارز شامل ہیں ۔

 

نقل وحمل کے 500 سے زائد ماہرین نوجوانوں کو سائنس کے مقبول کورسز فراہم کریں گے۔ دوسری جانب انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی سے منسلک 20 سے زائد اداروں کے اہلکار انہیں آن لائن ٹیوشن فراہم کریں گے۔

 

کیمپ کے شرکاء چین کا آن لائن دورہ بھی کرسکتے ہیں اوراس عمل میں روایتی چینی ثقافت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

 

چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (سی اے ایس ٹی ) کے مطابق اس کیمپ کا مقصد بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ملکوں کے اساتذہ اور طلبا کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور نوجوانوں کی سائنسی خواندگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

 

اس کیمپ کا اہتمام چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی ، گوانگشی کی علاقائی حکومت اور چھونگ چھنگ میونسپل حکومت نے مشترکہ طور پر کیا ہے جو کہ نومبر کے آخر تک جاری رہے گا ۔