• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی معیشت وترقی کے لیے فائدہ مند ہے ، مصری ماہرتازترین

October 05, 2022

قاہرہ (شِنہوا) ایشیائی معاملات کے ایک مصری ماہر نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران چین کی جانب سے تجویز کردہ  انیشی ایٹو بالخصوص بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی ) عالمی معیشت اور ترقی کے لیے بہت اہمیت کا حامل اور فائدہ مند ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں مصر کے سرکاری اخبار الاحرام کے ڈپٹی ایڈیٹر انچیف طارق السونوتی نے کہا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو عالمی معیشت کے لیےبہت اہمیت کا حامل ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ چین بنیادی ڈھانچے کے مشترکہ منصوبوں اور ہر ایک کے لئے فائدہ مندشراکت داری کےذریعے مشترکہ ترقی کا حصول چاہتا ہے ، علاوہ ازیں  چین شراکت داروں کے ساتھ مل کر دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

مصری ماہر نے  وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ترقی پذیر ملکوں کے ساتھ مفادات مشترکہ ہیں اورجنوب کی جنوب کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی کوشش کرتا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو جیسے چینی اقدامات میں ہمیشہ ترقی پذیر ملکوں کے حالات کو مدنظر رکھا جاتا  ہے ۔

السونوتی نے نشاندہی کی ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اوردیگر چینی اقدامات سے چین اور دیگر ترقی پذیر ملکوں کے عوام کو فائدہ ہوتا ہے۔

مصری ماہر نے شِنہوا کو بتایا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کےفریم ورک کے تحت بہت سے ملکوں میں بنیادی ڈھانچے کے بہت سے منصوبے شروع کیے گئے ہیں، جن میں مصر بھی شامل ہے۔