• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیکری پر یوکرینی گولہ باری سے 7 افراد ہلاک ہو گئے: روسی میڈیاتازترین

February 04, 2024

ماسکو(شِنہوا)یوکرین کی مسلح افواج کی طرف سے مبینہ طور پر لوگانسک علاقے کے شہرلیسیچ نسک میں ایک بیکری پر گولہ باری کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہو گئے۔

روسی خبر رساں ایجنسی ٹاس نے روس کی ہنگامی حالات کی وزارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گولہ باری کے نتیجے میں بیکری کی دو منزلہ عمارت منہدم ہو گئی۔

خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی کے مطابق تقریباً 23 افراد بیکری کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔