شی جیاژوانگ (شِنہوا) بیجنگ-تیانجن-ہیبے کے علاقے کی 2022 کے پہلے 11 ماہ کے دوران غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کے مقابلے میں 13.6 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 45کھرب 80ارب یوآن (تقریباً 655ارب 90کروڑڈالر) تک پہنچ گئی۔
اس عرصے میں خطے کی غیر ملکی تجارت ملک کی مجموعی تجارت کا 11.9 فیصد رہا۔ اس کی برآمدات کا حجم0.3 فیصد اضافے سے 11کھرب80ارب یوآن جبکہ درآمدات19.1 فیصد اضافے سے تقریباً34کھرب یوآن تک پہنچ گئیں۔
جنوری سے نومبر تک، بیلٹ اینڈ روڈ کے ساتھ واقع ممالک کے ساتھ خطے کی تجارت میں قابل ذکر اضافہ ہوا جو 2021 کے مقابلے میں 24.7 فیصد بڑھ کر 18کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔
برآمدی سامان کے لحاظ سے مکینیکل اور برقی مصنوعات کی مجموعی برآمدات577ارب 11کروڑ یوآن رہیں جو 5فیصد اضافے کے ساتھ کل برآمدی مالیت کا 48.9 فیصد ہے۔
درآمدی سامان کے لحاظ سے، خام تیل کی درآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی درآمدات 50.3 فیصد اضافے سے تقریباً 12کھرب 50ارب یوآن تک پہنچ گئیں، جو درآمدی مالیت میں اضافے کی بنیادی وجہ رہی۔