• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کارکھاتوں کی تعداد51لاکھ سے تجاوز کرگئیتازترین

August 23, 2022

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ سٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) میں گزشتہ سال نومبر میں لین دین شروع ہونے کے بعد سے کھاتے کھولنے والے سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اورکھاتوں کی مجموعی تعداد51لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ بیجنگ سٹاک ایکسچینج  کی جانب سے بتایا گیا کہ  فنڈز کی قسم اور ڈھانچے کو نمایاں طور پر بہتر کیا گیاہے،  جس میں ادارہ جاتی سرمایہ کار بشمول پبلک آفرنگ فنڈز اور سوشل سیکورٹی فنڈز ایکسچینج میں فعال طور پرکاروبار کر رہے ہیں۔ بی ایس ای میں اندراج شدہ  105 کمپنیوں کا مجموعی مارکیٹ سرمایہ 190 ارب یوآن (تقریباً 27 ارب 86 کروڑ امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گیا ہے، اور ان کے خالص منافع میں گزشتہ سال کی نسبت 2021 میں 23 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ سٹاک مارکیٹ کے اعداد و شمار سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے  کہ لسٹڈ کمپنیوں میں سے نصف سے زائد کا گزشتہ سال خالص منافع 5کروڑ یوآن سے زیادہ رہا ، جبکہ کمپنیوں کی جانب سے تحقیق اور ترقی  پر خرچ کردہ  اوسط رقم ان کی آمدنی کا4.7 فیصد تھی۔