• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ نے نئے سال کی تعطیلات کے دوران سیاحت بحالی کی تصد یق کر دیتازترین

January 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نئے سال کی 3 روزہ تعطیلات کے دوران سیاحتی اور ثقافتی سرگرمیاں نوول کرونا وائرس سے پہلے کی سطح پر واپس آگئی ہیں۔

بیجنگ بلدیہ کے ثقافتی اور سیاحتی بیور کے مطابق ہفتے سے پیر کے دوران تقریباً 27 لاکھ افراد نے شہر کے خوبصورت مقامات کا دورہ کیا ۔ یہ تعداد 2019 کے اسی عرصے کی نسبت 86.4 فیصد کے مساوی ہے۔

بیورو نے کہا کہ پرکشش مقامات کومجموعی طور پر 24 کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریباً 3 کروڑ 56 لاکھ امریکی ڈالرز) کی آمدن ہوئی جو 2019  کی نسبت 44.5 فیصد زائد ہے۔

ثقافتی سرگرمیاں ایک برس قبل کی سطح سے بڑھ گئیں۔ شہر کے 75 تھیٹرز میں تعطیلات کے دوران 303 کمرشل پرفارمنسز منعقد ہوئیں جو 2019 کے اعدادوشمار کے مطابق ہے۔

چین میں دسمبر 2022 کے دوران نوول کرونا وائرس کی روک تھام کے اقدامات مزید بہتر بنانے ،لازمی جانچ میں کمی اور زیادہ تر سفری پابندیاں ختم کرنے کے بعد سیاحت میں مضبوط بحالی کی توقعات بہت زیادہ ہیں۔