بیجنگ(شِنہوا) آرگنائزنگ کمیٹی نے بیجنگ میراتھن 29 اکتوبر کو منعقد کرانے کااعلان کیا ہے۔
میراتھن میں تقریباً 30ہزار شرکاء کی شرکت متوقع ہے، جو بیجنگ کے مرکز میں واقع تیان آن من اسکوائر سے شروع ہوکر بیجنگ اولمپک پارک کے خوبصورت ایونیو پر اختتام پذیر ہوگی۔بیجنگ میراتھن میں 20 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد حصہ لے سکیں گے اور انہیں ریس کے سابقہ نتائج کا ثبوت پیش کرنے کرنا ہوں گے کہ انہوں نے یکم جنوری 2019 اور 24 ستمبر 2023 کے درمیان ایک میراتھن چھ گھنٹے کے اندر مکمل کی ہو یا آدھی میراتھن تین گھنٹے کے اندر ۔ آن لائن میراتھن میں شرکت کی دستاویز کو درست نہیں سمجھا جائے گا۔