• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ میں سعودی عرب اور ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کی معاہدہ تقریبتازترین

April 06, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے  سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے جمعرات کو بیجنگ میں ملاقات کی اور دونوں کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی معاہدے تقریب میں شرکت کی۔

 سعودی عرب  کے وزیرخارجہ فیصل اورانکے ایرانی ہم منصب امیر عبداللہ ملاقات کے لیے بیجنگ میں ہیں۔ ملاقات کے بعد چھن نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مشترکہ اعلامیے پر دستخط کی تقریب میں شرکت  کی جس میں دونوں ممالک نے فوری طور پر سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا۔

چھن نے کہا کہ چین، سعودی عرب اور ایران کی مشترکہ کوششوں سے گزشتہ ماہ بیجنگ میں ہونے والے سعودی ایران مذاکرات سے اہم نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ اس کے بعد سے دونوں فریقوں نے اعلیٰ سطحی بات چیت کی ہے اور اپنے تعمیری رویے اور خلوص کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے جس کی چین بہت تعریف کرتا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ چین تعلقات کو آسان بنانے کے لیے مسلسل نئے اقدامات کرنے میں دونوں فریقوں کی حمایت کرتا ہے۔

چھن نے کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں بہتری علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی مضبوط ضمانت فراہم  کرنے سمیت دنیا کے ممالک کے لیے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے تنازعات کو حل کرنے کے لیے ایک اہم مثال قائم کرتی ہے،انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے اور عالمی سلامتی کے اقدام کی وکالت کے لیے شاندار مشق  کا موقع دیتی ہے۔ 

چھن نے اس بات پر زور دیا کہ چین سٹریٹجک آزادی کو برقرار رکھنے، یکجہتی اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، بیرونی مداخلت کو ختم کرنے اور مشرق وسطیٰ کے مستقبل اور تقدیر کو حقیقی معنوں میں اپنے ہاتھ میں رکھنے میں علاقائی ممالک کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے۔

چھن نے کہا کہ ہم نیک نیتی اور بھروسے کے ساتھ ثالث کا کردار ادا کرنے، دونوں فریقوں کو ضروری مدد فراہم کرنے اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی پوری کوشش کرتے رہیں گے۔

فیصل اور امیر عبداللہیان نے ایک بڑے ملک کے طور پر اپنی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے چین کے عزم اور بیجنگ میں مذاکرات کے کامیاب انعقاد کے لیے اس کی حمایت کو سراہتے ہوئے دونوں کے درمیان اہم ملاقات کے لیے ایک بار پھر بھرپور حمایت فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا۔