• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ میں چینی قمری سال نو کے دوران آتش بازی پر پابندی برقرارتازترین

January 06, 2023

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں 2023ء کے چینی قمری سال نو کے دوران شہر بھر میں آتش بازی پر پابندی برقرار رہے گی۔

آتش بازی کے حفاظتی انتظام سے متعلق بیجنگ کے ضوابط کے مطابق پانچویں رنگ روڈ کے اندر آتش بازی پر مکمل پابندی عائد ہے۔ پانچویں رنگ روڈ سے باہر ضلعی حکام مخصوص علاقوں کا تعین کر سکتے ہیں جہاں آتش بازی پر پابندی یا اسے ممنوع قرار دیا جائیگا۔

 بیجنگ میں دفتر برائے میونسپل فائر ورکس سیفٹی مینجمنٹ کوآرڈینیشن گروپ نے بتایا کہ  2020ء کے بعد سے پانچویں رنگ روڈ کے باہر ممنوعہ علاقوں کو مسلسل بڑھایا جا رہا ہے۔ بیجنگ نے 2022ء کے آغاز سے ہی شہر بھر میں آتش بازی پر پابندی لگا دی تھی۔

ستمبر کے بعد سے بیجنگ پولیس نے آتشبازی کی غیر قانونی فروخت اور استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کیلئے خصوصی آپریشن شروع کر رکھا ہے جس کے نتیجے میں 147 افراد کو سزائیں دی جا چکی ہیں اور آتش بازی کے 3 ہزار 410 ڈبے ضبط کیے جا چکے ہیں۔