• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ پر میڈیا تعاون فورم کا انعقادتازترین

October 20, 2023

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ پر میڈیا کوآپریشن فورم  2023 کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع "روشن مشترکہ مستقبل کے لئے میڈیا تعاون مستحکم کرنا"  تھا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ اطلاعات کے سربراہ لی شولائی نے فورم میں شرکت اور خطاب کیا۔

تقریب میں 70 سے زائد ممالک اور خطوں کی 110 سے زائد میڈیا تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ چینی حکام، اسکالرز اور کاروباری نمائندے بھی موجود تھے۔ سلک روڈ گلوبل نیوز ایوارڈز اور بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں علاقائی تعاون پر پینل مباحثہ بھی فورم کا حصہ تھا۔ تقریب کی میزبانی پیپلز ڈیلی نے کی۔

شرکاء نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے 8 بڑے اقدامات کا اعلان کیا جو چین اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں معاونت کے لئے کرے گا جسے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون کے شرکاء نے سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تمام فریقین مشترکہ طور پر بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر بارے گہری تفہیم رکھتے ہیں۔

شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شاہراہ ریشم جذبے کو آگے بڑھانے میں تمام ممالک کی میڈیا تنظیموں کو ملکر کام کرنا اور وسیع مشاورت ، مشترکہ تعاون اور مشترکہ فوائد کے اصول کو برقرار رکھنا چاہئے۔

انہوں نے مشترکہ ترقی اور باہمی فائدے کے فروغ،علاقائی تعاون وسیع کرنے ، عالمی حکمرانی بہتر بنانے، تہذیبوں اور عوام کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دینے کے لئے اچھی داستانیں بیان کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔