بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کا ڈیٹا ڈائریکٹری بلاک چین کا اپ گریڈ شدہ ورژن، یکم جنوری سے آن لائن لائیو ہے، چین کا یہ پہلا میگا سٹی گورنمنٹ بلاک چین انفراسٹرکچر، حکومت اور سماجی تنظیموں کی طرف سے اپ لوڈ کردہ اربوں کی تعداد میں ڈیٹا کے اشتراک میں معاونت کررہا ہے۔ اپ گریڈ کیا گیا یہ ورژن چین میکرپرمبنی ہے، جومقامی سطح پر تیارکردہ بلاک چین سسٹم ہے۔ چین میکر نظام کی بنیادی بناوٹ سے کور الگورتھم سے مدد لیتے ہوئے حکومتی اور سماجی ڈیٹا کی محفوظ اور منظم گردش کو یقینی بناتا ہے۔ چین میکرکے ڈویلپرزکا کہنا ہے کہ اس کے ڈیٹا کے سوال و جواب کی رفتار ملی سیکنڈ کی سطح تک پہنچ جاتی ہے۔ سیکورٹی کے لحاظ سے، فریم ورک، تکنیکی بناوٹ اور اپ گریڈ شدہ ورژن کے بنیادی اجزاء سبھی آزادانہ طور پر تیار کیے گئے ہیں۔ سسٹم اور ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے متعدد سیکورٹی ٹیکنالوجیز کو استعمال میں لایاجاتا ہے۔
بیجنگ بگ ڈیٹا سنٹر کے مطابق، ڈیٹا ڈائریکٹری بلاک چین شہر کی جانب سے شروع کیے گئے بڑے ڈیٹا ایکشن پلان کا ایک اہم حصہ ہے جوپہلی بار اپریل 2019 میں آن لائن ہوا تھا۔ تین سال سے زیادہ کام کرنے کے بعد، یہ بیجنگ کے 80 سے زیادہ سرکاری محکموں، 16 اضلاع اور دس سے زیادہ سماجی اداروں کی ڈیٹا ڈائریکٹریز کو مربوط کررہاہے۔ اس پر پچاس لاکھ سے زیادہ ڈیٹا ڈائریکٹریز اور 2ہزار700 سے زیادہ انفارمیشن سسٹمز کو بلاک چین پر ریئل ٹائم میں منظم کیا جاتا ہے، جو بیجنگ میں دسیوں اربوں ڈیٹا کا اشتراک کرتے ہیں۔