• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ میں 1992 کے اتفاق رائے کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر سمپوزیم کا انعقادتازترین

September 02, 2022

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ میں  1992 کے اتفاق رائے کی 30 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا جس میں آن لائن اور آف لائن 60 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ 

شرکاء میں کچھ  ایسے لوگ شامل تھے جنہوں نے ذاتی طور پر 1992 کے اتفاق رائے تک پہنچنے کا تجربہ کیا تھا، اس میں آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے ماہرین اور اسکالرز بھی تھے۔  30 سال قبل، آبنائے کے دونوں اطراف کی طرف سے سونپے گئے، آبنائے تائیوان کے پار تعلقات کے لیے مین لینڈ پر قائم ایسوسی ایشن اور تائیوان میں قائم آبنائے ایکسچینج فاؤنڈیشن نے اس بات پر اتفاق کیا کہ  آبنائےتائیوان کی دونوں اطراف ایک چین کے اصول پر قائم ہیں۔ 1992 کے اتفاقِ رائے کا نچوڑ یہ ہے کہ  آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف ایک چین سے تعلق رکھتے ہیں اور قومی اتحاد کے لیے مل کر کام کریں گے۔  

سمپوزیم کے شرکاء کے مطابق، 1992کا اتفاقِ رائے آبنائے پار تعلقات کی بنیادی نوعیت کی وضاحت کرتا ہے، اور آبنائے پار تعلقات کی ترقی کے لیے سیاسی بنیاد رکھتا ہے۔