بیجنگ (شِنہوا) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی بیجنگ بلدیاتی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین یو لومنگ پر رشوت ستانی کی فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
اعلیٰ عوامی استغاثہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ یو پر اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاکر دوسروں کو منا فع پہنچا نے اور اس کے عوض بھاری رقم اور قیمتی اشیا غیرقانونی طور پر وصول کرنے کے الزامات ہیں۔
نگرانی کے قومی کمیشن نے یو کے معاملے میں اپنی تحقیقات مکمل کرلی تھیں۔ اعلیٰ عوامی استغاثہ کے مقرر کردہ صوبہ ہیبے میں ژانگ جیاکو بلدیہ عوامی استغاثہ نے معاملے کا جائزہ لیا اور ژانگ جیا کو کی انٹرمیڈیٹ عوامی عدالت میں یو کے خلاف قانونی چارہ جوئی شروع کی۔
استغاثہ نے ملزم کو اس کے قانونی حقوق بارے آگاہ کیا، تفتیش کی اور وکیل صفائی کے مئوقف کو سنا۔