بیجنگ (شِںہوا) بیجنگ کے پیلس میوزیم میں کنفیوشس ثقافت پر مبنی ایک خصوصی نمائش جاری ہے۔
اس نمائش میں تقریبا 30 آثار قدیمہ اور ثقافتی اداروں کے 380 آئٹمز رکھے گئے ہیں جن میں پیلس میوزیم کے نوادرات بھی شامل ہیں۔
نمائش آثار قدیمہ کے شواہد، محفوظ شدہ تحریر اور ثقافتی آثار کی مدد سے کنفیوشس ثقافت میں ترقی سے متعلق آگاہی فراہمی کرتی ہے یہ کنفیوشس سوچ کے بنیادی اصولوں کی وضاحت کرتی اور اس کے گہرے عالمی اثرورسوخ کو اجاگر کرتی ہے۔
پیلس میوزیم اور انٹرنیشنل کنفیوشس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے منعقدہ یہ نمائش 5 جنوری 2025 تک جاری رہے گی۔
رواں سال کنفیوشس کی 2 ہزار 575 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ نمائش کا ایک آن لائن ورژن پیلس میوزیم کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔