بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ کے 20 سے زائد پارکس نے آئس۔اسنو کے موسم کے لیے تفریحی سرگرمیاں شروع کی ہیں جن میں سمر پیلس، بیہائی پارک اور اولمپک فاریسٹ پارک شامل ہیں۔
بیورو کے پارک انتظامیہ کے دفتر کے سربراہ پھنگ چیانگ نے کہا ہے کہ شہر کے پارکس میں قدرتی آئس رِنک اور مصنوعی برف کے تفریحی مقامات جیسے مختلف مقامات سیاحوں کے لئے دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کچھ پارکس میں دریاؤں، جھیلوں اور چوکوں کو بھی آئس-اسنو کی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
پھنگ نے مزید کہا کہ یہاں آئس رِنکس میں موسم سرما کے روایتی کھیلوں مثلاً آئس کار، آئس سلائیڈ اور آئس سائیکل موجود ہیں۔
برف کے تفریحی مقامات والدین اور بچوں کے لئے تفریح سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔اس میں اسنو فر یزبی اور سیاحتی ٹرینیں شامل ہیں۔
کچھ مقامات پر تو قطبی جانوروں کے چڑیا گھر بھی تیار کیے گئے ہیں۔
آمدہ آئس اینڈ اسنو کے موسم کے لئے بیجنگ کی سلسلہ وار تقریبات فروری کے وسط تک جاری رہنے کی توقع ہے۔