بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر ایئرلائنزکی بڑی کمپنیوں میں سے ایک،چائنہ سدرن ایئرلائنز نے بدھ کو ہوائی اڈے سے لندن، برطانیہ کے لیے نئی براہ راست فضائی سروس کا آغاز کیا ہے۔ 200 سے زائد مسافروں کو لے کر سی زیڈ673پرواز بدھ کو ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی، جو ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چائنہ سدرن ایئر لائنز کے نویں بین الاقوامی اور علاقائی روٹ کا آغاز ہے۔ کمپنی نے کہا کہ بیجنگ ڈاشنگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور لندن ہیتھرو ایئرپورٹ کے درمیان ہفتہ وارسات ٹرپس کے ساتھ نئی فضائی سروس کے لیے ایئربس کے اے 350 طیارے استعمال کیے جائیں گے۔ فی الحال، 16 ایئرلائنز نے دنیا بھر کے 22 دیگر ہوائی اڈوں کے لیے ڈاشنگ ہوائی اڈے سے اپنے بین الاقوامی اور علاقائی روٹس شروع کررکھے ہیں جن میں لندن، دوحہ، سیول، ٹوکیو اور مالدیپ جیسے مشہور سیاحتی مقامات شامل ہیں۔