• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ 110 کمپنیوں کی مارکیٹ قدر 200 ارب یوآن کے قریب ہو گئیتازترین

September 02, 2022

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں مجموعی طور پر 110 کمپنیوں کا اندارج ہوا ہے جن کی مشترکہ مارکیٹ قدر تقریباً 200 ارب یوآن (تقریباً 29 ارب امریکی ڈالرز) ہے۔

نومبر 2021 میں قائم ہونے والا بیجنگ اسٹاک ایکسچینج تیزرفتارترقی کا نشان بن گیا ہے جو جدت پر مبنی چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کو تیزتر کرتا ہے۔

اس وقت اندراج شدہ 110 کمپنیوں میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کا حصہ 77 فیصد اور نجی کاروبار کا تناسب 90 فیصد ہے۔

جامعہ نان کائی میں مالیات کے پروفیسر تیان لی ہوئی نے کہا کہ چھوٹے اور بڑے ادارے اور نجی کاروباری ادارے معاشی ترقی اور روزگار کے استحکام کی اہم قوتیں ہیں۔ بیجنگ اسٹاک ایکسچینج کا قیام ان کمپنیوں کی خدمت میں سرمائے کے حصول کی صلاحیت بڑھانے میں دور رس اہمیت رکھتا ہے۔

ایکسچینج نے ابتدائی عوامی پیشکشوں کے ذریعے 23.5 ارب یوآن حاصل کئے ہیں جس کا اوسط 21 کروڑ یوآن فی ادارہ بنتا ہے۔

ایکسچینج کے ایک نگراں شخص نے بتایا کہ اگلے مرحلے میں بیجنگ اسٹاک ایکسچینج نیا تجارتی میکانزم کا نفاذ کرے گا جس میں ہر قسم کے سرمایہ کاروں کو مارکیٹ میں داخلے کی ترغیب دی جائے گی، اپنی مصنوعات کے نظام کو بہتر بنایا جاۓ گا اور مالی خطرات کی روک تھام کی کوشش کی جائے گی۔