• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ اسٹاک ایکسچینج مارجن ٹریڈنگ اور سیکورٹیز لینڈنگ کا آغاز کرے گیتازترین

February 11, 2023

بیجنگ (شِنہوا)بیجنگ اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) باضابطہ طور پر اگلے ہفتے مارجن ٹریڈنگ اور سیکورٹیز لینڈنگ کی ٹرانزیکشنز کا آغاز کرے گی۔ سرمایہ کاروں کی جانب سے مقررہ اہل سیکیورٹیز فرمز پیر سے بی ایس ای کو مارجن ٹریڈنگ اور سیکورٹیزلینڈنگ کی ٹرانزیکشنز کے لیے ڈیکلریشنز جمع کراسکتی ہیں۔ بی ایس ای نے کہا کہ مارجن ٹریڈنگ اور سیکیورٹیز لینڈنگ کے کاروبار کا آغاز اس کے  مارکیٹ ٹریڈنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ سیکنڈری مارکیٹ کے پرائسنگ فنکشن کو بہتر بنانے کی جانب  ایک اہم قدم ہے۔ 10 فروری تک، بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کی تعداد 169 تھی جن کی مشترکہ مارکیٹ ویلیو 240 ارب یوآن سے زائد(تقریبا 35ارب 35کروڑ ڈالر)تھی۔