• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ اور آکلینڈ کے درمیان براہ راست پروازیں بحال ہوگئیںتازترین

May 03, 2023

آکلینڈ، نیوزی لینڈ(شِنہوا) بیجنگ اور نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے درمیان براہ راست پروازیں منگل کو باضابطہ طور پر دوبارہ شروع ہوگئیں۔

ایئرچائنہ کا طیارہ 200 سے زائد چینی سیاحوں کو لے کر آکلینڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گیا۔ دونوں شہروں کے درمیان فضائی سفر کی خدمات کوویڈ-19 کی سفری پابندیوں کی وجہ سےتین سال سے زیادہ عرصے سے معطل تھیں۔

 چینی سیاحوں کا ایئرپورٹ پرایک خصوصی تقریب میں روایتی ماوری رقص اور نغموں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ تقریب میں نیوزی لینڈ میں چینی سفیر وانگ شیاؤ لونگ نے کہا کہ بیجنگ-آکلینڈ پروازوں کا دوبارہ آغاز دونوں ممالک کے لیے "بڑی خوشی کا موقع " ہے، انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ وبا سے قبل چینی طلباء اور سیاحوں کے لیے سرفہرست مقامات میں سے ایک تھا۔   انہوں نے کہا کہ پروازوں کے دوبارہ شروع ہونے سے دونوں ممالک کے درمیان لوگوں اور سامان کے تبادلوں میں مزید سہولت ملی ہے اور اس سے دو طرفہ تعلقات کی ترقی میں نئی تحریک پیدا ہو گی۔