بیجنگ، انسداد دہشت گردی فورم میں بین الاقوامی تعاون اور اسمارٹ ہتھیاروں پر نگاہتازترین
September 02, 2022
بیجنگ (شِنہوا) چینی عوامی مسلح پولیس فورس نے انسداد دہشت گردی بارے دی گریٹ وال بین الاقوامی فورم 2022 کا انعقاد کیا ۔ فورم 30 اور 31 اگست کو آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے منعقد ہوا۔
فورم میں چین ، روس ، پاکستان ، برازیل اور اٹلی سمیت دنیا کے 30 ممالک کے 170 سے زائد نمائندے شریک ہوئے۔
رواں سال فورم میں دو موضوعات پر توجہ رہی ۔ جس میں دنیا بھر میں نیم فوجی ، پولیس اور مسلح افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی پر بین الاقوامی تعاون اور مختلف حالات میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں بغیر انسان اور اسمارٹ ہتھیاروں کا استعمال شامل ہے۔
دو روزہ فورم میں شرکاء نے حاضر اور ویڈیو لنک دونوں کے ذریعے مباحثوں اور سوال و جواب میں اپنے خیالات و تجربات کا تبادلہ کیا جس سے باہمی اعتماد اور ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملی۔
فورم کا آغاز 2016 میں ہوا تھا اور یہ رواں سال ہونے والا اس کا چوتھا ایڈیشن تھا۔