• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ ہاف میراتھن 2024کا 14اپریل کوانعقاد کیا جائے گاتازترین

March 19, 2024

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ ہاف میراتھن 2024کا  14اپریل کوانعقاد کیا جائے گا۔ بیجنگ میونسپل بیورو آف اسپورٹس کے مطابق، 15 مارچ کی صبح 10 بجے تک،42 ممالک اور خطوں سے97ہزار988 افراد کی ریکارڈ تعداد نے اس ایونٹ کے  لیے اندراج کرارکھا ہے۔ چین میں ایک طویل تاریخ کے ساتھ کھیلوں کے ایک بڑے ایونٹ کے طور پر، بیجنگ ہاف میراتھن کا آغاز 1956 میں ہوا تھا، جو طویل فاصلے  کی دوڑکے ایک عظیم میلے کی شکل اختیار کرچکی ہے۔ اس سال کے ایونٹ میں شرکت  کےلیے 16 سال یا اس سے زیادہ عمرکے ساتھ  ان کےلیے ضروری ہے کہ انہوں نے یکم جنوری 2022 سے 29 فروری 2024 کے درمیان میراتھن کو چھ گھنٹوں میں یا ہاف میراتھن تین گھنٹوں کے اندر مکمل کررکھی ہو۔ آن لائن میراتھن میں شرکت کی دستاویزات قابل قبول نہیں ہوں گی۔