• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ 2022 نے بعد از کھیل بارے میراث رپورٹ جاری کردیتازترین

February 02, 2023

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ 2022 کی انتظامی کمیٹی (بی او سی او جی) نے بعد از بیجنگ 2022 کھیلوں کی میراث بارے  رپورٹ جاری کر دی۔

اس رپورٹ میں سات ابواب شامل ہیں جن میں سرمائی کھیلوں کو مقبول بنانا، کھیلوں کے بعد اولمپک مقامات کا استعمال، آئس اینڈ اسنو صنعت کی ترقی، میزبان شہر کی ترقی، بیجنگ-ژانگ جیا کھو کھیلوں، ثقافتی اور سیاحتی پٹی کی تعمیر اور ثقافتی اور سماجی ترقی شامل ہیں۔

بیجنگ 2022 کی کامیابی عالمی برادری سے کیے گئے وعدے کی تکمیل تھی۔ سرمائی کھیلوں میں 30 کروڑ لوگوں کو شامل کرنے کا ہدف حاصل کیا گیا۔ لوگوں کی بڑھتی ہوئی تعداد خاص طور پر نوجوانوں کو آئس اینڈ اسنو کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی جانب راغب کیا گیا۔

ان کھیلوں کے بعد بیجنگ 2022 کے مقامات کو بتدریج عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے  جس سے سیاحوں کو اولمپک آئس رِنک اور اسکیئنگ ٹریکس سے مستفید ہونے کی جانب راغب کیا گیا۔ بیجنگ 2022 کے مقامات پر مستقبل میں مزید قومی اور عالمی سطح کی تقریبات منعقد کرنے کا منصوبہ  بنایا گیا ہے۔

شوگانگ کا علاقہ شہری تجدید نو کا ایک نیا سنگ میل بن گیا ہے۔ یان چھنگ ایک خوبصورت ترین میزبان شہر بنتا جارہا ہے اور ژانگ جیا کھو موسم سرما کے ایک بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر ترقی کر رہا ہے۔

چین میں آئس اینڈ اسنو صنعت کی ترقی مقامی لوگوں کی زندگی میں مزید بہتری لائی ہے۔ بیجنگ 2022 نے ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے، ماحولیاتی تحفظ، صنعتی ترقی اور عوامی خدمات میں علاقائی مربوط ترقی کو فروغ دیا ہے۔