• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بیجنگ 2022 اولمپک کے ایتھلیٹس کو اے این او سی ایوارڈز 2022 کے اعزازات سے نوازا گیاتازترین

October 20, 2022

سیئول(شِنہوا) بیجنگ 2022 اولمپک سرمائی کھیلوں کے بہترین ایتھلیٹس کو سیئول میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹیز ایوارڈز 2022 کے اعزازات سے نوازا گیا۔

ایوارڈز کی تقریب ایسوسی ایشن آف  نیشنل اولمپک کمیٹیز  (اے این او سی) کی 26 ویں جنرل اسمبلی کے تناظر میں منعقد ہوئی۔

چینی وفد کی فری اسٹائل اسکی  کھلاڑی گوآئلنگ کوبیجنگ 2022 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی خاتون کھلاڑی قرار دیا گیا۔

چینی اولمپک کمیٹی نے بیجنگ 2022 کی شاندار اولمپک کمیٹی کا ایوارڈ حاصل کیا۔

ایوارڈزمیں 180 سے زائد قومی اولمپک کمیٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اولمپک موومنٹ کے بہت سے دیگر شراکت داروں نےبھی شرکت کی۔

ایسوسی ایشن آف  نیشنل اولمپک کمیٹیز کے ایوارڈز 2014 کے بعد سے ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں۔

اس تقریب میں قومی اولمپک کمیٹیوں اور ایسوسی ایشن آف نیشنل اولمپک کمیٹیز کی کامیابیوں کو تسلیم کیا جاتا ہے اور  ایسوسی ایشن آف  نیشنل اولمپک کمیٹی کی جیوری کے ذریعے منتخب کردہ کھلاڑیوں کو اعزازت سے نوازا جاتا ہے۔