• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی بنگلہ دیش کے حقیقی جی ڈی پی نمو میں کم از کم 2.1 فیصد مدد کرے گا، رپورٹتازترین

September 22, 2023

ڈھاکہ (شِنہوا)ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) سے بنگلہ دیش کی حقیقی مجموعی مقامی پیداوار (جی ڈی پی)کی شرح نمو میں کم از کم 2.1 فیصد کی مدد ملے گی، اضافی 2.5 فیصد سے 5.1 فیصد روزگار پیدا ہو گا اور انتہائی غربت میں 1.3 فیصد کمی آئے گی۔

بنگلہ دیش میں چینی سفارت خانے کی جانب سے "دی بیلٹ اینڈ روڈ اِن بنگلہ دیش" کی کامیابیاں اور آگے بڑھنے کے راستے کے عنوان سے یہ رپورٹ شائع کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں بی آر آئی کی سرگرمیاں بنیادی طور پر تین شعبوں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، توانائی اور بجلی میں تعاون و سماجی  اور ثقافتی تبادلے کا احاطہ کرتی ہیں ۔

پدما برج ریل لنک پروجیکٹ، بنگا بندھو شیخ مجیب الرحمن ٹنل اور پاور سسٹم نیٹ ورک کی توسیع اور مضبوطی کی مثال دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مختلف ماڈلنگ طریقوں پر مبنی تخمینے جی ڈی پی، تجارت، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غربت میں کمی پر کافی مثبت اثرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق غور کیے جانے والے مخصوص منظرنامے پر منحصر ، بی آر آئی منصوبوں سے 18 لاکھ سے 36 لاکھ روزگار کے اضافی مواقع پیدا ہونے کا امکان ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر آئی بنیادی ڈھانچے اور رابطے کے منصوبوں میں چینی سرمایہ کاری اور فنانسنگ کے لئے ایک اضافی موقع فراہم کرتا ہےجو بنگلہ دیش کے سپلائی رسپانس اور بیرونی مسابقت کو فروغ دے سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سے بی آر آئی کی معاشی ترقی کو آگے بڑھانے اور برادریوں کو غربت سے نکالنے میں تبدیلی کی طاقت کا مظاہرہ ہوتا ہے۔