• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی ایم ڈبلیو چین میں خود کارڈرائیونگ ٹیکنالوجی کو ترقی دے گیتازترین

August 30, 2024

شین یانگ(شِنہوا)جرمن کار ساز بی ایم ڈبلیو گروپ چین میں اپنی نئی سہولیات کے ساتھ خود کارڈرائیونگ ٹیکنالوجی کی ترقی کو تیز کرے گا،نئی سہولت رواں سال کے آخر میں شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں اس کے تحقیقی وترقیاتی (آراینڈ ڈی) مرکز میں کام شروع کرے گی۔

بی ایم ڈبلیو  گروپ نے کہا کہ  اس کا شین یانگ آر اینڈ ڈی سنٹرمیں  ستمبر اور دسمبر کے دوران ایک خود کارڈرائیونگ ڈیٹا پروسیسنگ سنٹر اور ایک خودکار ڈرائیونگ ٹیسٹ ورکشاپ کھولنے کا منصوبہ ہے۔  ڈیٹا پروسیسنگ سنٹر خود کار ڈرائیونگ ٹیسٹ کے ڈیٹا کو مؤثر طریقے سے پروسیس کرنے میں مدد کرے گا، جب کہ خود کار ڈرائیونگ ٹیسٹ ورکشاپ میں بنیادی طور پر نئے مقامی ماڈلز کے لیے خود کارڈرائیونگ کے فنکشنزکی تصدیق کی جائے گی۔ جرمن کار ساز ادارے کا کہنا ہے کہ چین کی آراینڈ ڈی  ٹیم خود کارڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے انتخاب اور اس کی حدود کو وسعت اور خود کارڈرائیونگ ٹیکنالوجی کے اعلیٰ درجے کے حصول کو آگے بڑھائےگی۔