• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی سازگار مستقبل کے لیے اجتماعی تعاون کی بہترین مثال ہے:میئر تہرانتازترین

October 24, 2023

تہران(شِنہوا) ایرانی دارالحکومت تہران کے میئر علی رضا زکانی نے کہا ہے کہ  بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ (بی آر آئی)ممالک کے لیے سازگار مستقبل کی تعمیر کے لیے اجتماعی تعاون کی ایک بہترین مثال ہے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں زکانی نے کہا کہ بی آر آئی ایک اہم خیال ہے، جو تمام شریک ممالک کے لیے یکساں مفاد کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک "درست خیال" بھی ہے جو شریک ممالک کے درمیان تجارتی لین دین اور نقل و حمل کے لیے درکار وقت اور اخراجات دونوں کو کم کرنے میں مدد کررہا ہے۔

تہران کے میئر نے کہا کہ شاہراہ ریشم اور تجارتی راستے کی بحالی سے تمام براعظموں کے ممالک اور حکومتوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے، اس طرح دنیا کے لیے ایک بہتر مستقبل تشکیل دیا جاسکتا ہے۔