• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی سے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے رابطے مضبوط ہوئے ہیں:ماہرینتازترین

November 28, 2023

کوالالمپور(شِنہوا) ماہرین نے کہا ہے کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے  (بی آر آئی) کے دائرہ کار اور وسعت میں مسلسل اضافے سے مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے لیے بہترین رابطے قائم ہو رہے ہیں۔

بین الاقوامی فورم برائے نئے جامع ایشیا(آئی ایف این آئی اے) 2023 میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے  ایشیا پیسیفک کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کاکس کے صدر اونگ ٹی کیٹ نے گزشتہ دہائی کے دوران بی آر آئی کی جانب سے حاصل کردہ  ٹھوس کامیابیوں کوسراہا۔ اونگ نے کہا کہ 2013 میں تجویزکردہ  بی آر آئی میں 152 ممالک اور خطوں میں 3ہزار سے زیادہ پروجیکٹس شامل  ہوئے ہیں اور یہ اپنے شراکت دار ممالک کی اقتصادی مسابقت کو تبدیل کرنے میں ایک گیم چینجر منصوبہ  ہے، 2019 کی ورلڈ بینک کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق توقع ہے کہ بی آر آئی میں شامل ممالک کی  1.2 اور 3.4 فیصد کے درمیان حقیقی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بی آر آئی ٹرانسپورٹ منصوبے اقتصادی راہداریوں کے ساتھ سفر کے اوقات میں 12 فیصد کمی کر سکتے ہیں، تجارت کو 2.7 فیصد اور 9.7 فیصد کے درمیان فروغ  دے کر76لاکھ  افراد کو انتہائی غربت سے نکال سکتے ہیں۔ لاؤس اور انڈونیشیا میں کامیاب ریل لائنوں کی تعمیراورملائیشیا میں ایسٹ کوسٹ ریل لنک (ای سی آر ایل) کی جاری تعمیر کا حوالہ دیتے ہوئے ملائیشیا میں چینی سفارت خانے کے منسٹر قونصلر لِن شی گوانگ نے کہا کہ بی آر آئی تعاون عالمی خوشحالی کے لیے چینی طریقہ کار فراہم کررہا ہے، ملائیشیا میں اس سے رابطوں میں بہتری اور اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔