کیپ ٹاؤن(شِنہوا)جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر لیچیسا تسنولی نے کہا ہے کہ چین کے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) نے مختلف شعبوں میں افریقہ اور چین کے درمیان تعاون کو مستحکم کیا ہے اسی وجہ سے یہ دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کی تعمیر کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے۔
چینی میڈیا کو دئے گئے ایک انٹرویو میں، تسنولی نے اس منصوبے کی اہمیت اور چین اور افریقی ممالک کے درمیان کثیر جہتی تعلقات پر اس کے اثرات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تسنولی نے کہا کہ اس منصوبے نے چین کے ساتھ ہمارے تعلقات پر مرتب ہونے والے اثرات میں اضافہ کیا ہے "درحقیقت، اس سے پورے براعظم کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں خود چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ہماری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کینیا کے دارالحکومت نیروبی اور ممباسا کے ساحلی شہر سمیت افریقی براعظم میں تعمیر ہونے والی ریلوے لائنوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس منصوبے کے تحت نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیا۔