• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

بی آر آئی وقت کے تقاضوں کو پورا کررہاہے:اریٹیرین وزیر اطلاعاتتازترین

October 16, 2023

اسمارا(شِنہوا) اریٹیریا کے ایک اعلی سرکاری عہدیدارنے کہا ہے کہ چین کی طرف سے مجوزہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ  (بی آر آئی) ایک بڑا عالمی اقدام ہے جو "وقت کے تقاضوں  کو پورا کررہاہے" ۔

اریٹیریا کے وزیر اطلاعات یمانی گیبریمسکل نے شِنہوا کو ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ جب بی آر آئی کی بات آتی ہے، تو آپ مختلف منصوبوں اور پروگرامز کا تصور کر سکتے ہیں جو وقت کی ضروریات کے مطابق ہیں" ۔

چین کے ساتھ اپنے تعلقات میں اضافہ کرتے ہوئے بحیرہ احمر کے اس ملک نے نومبر 2021 میں چین کے ساتھ اس منصوبے میں شامل ہونے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے تھے۔

گیبریمسکل  نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت تعاون دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ "بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ  نا صرف موجودہ تعلقات میں اضافہ کرے گا بلکہ یہ وہ رشتہ ہے جو پچھلی تین دہائیوں سے پروان چڑھ رہا ہے اور یہ جاری رہے گا۔"